تفصیلات کے مطابق ایران میں گرمیوں کے آخری مہینے کے صرف دو دن گزرنے کے بعد شمال مغربی شہر مشکین شہر کا موسم بالکل سردیوں جیسا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے مشکین شہر کے گورنر جنرل "اکبر صمدی" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برفباری، بالائی علاقوں میں رہائش پذیر خانہ بدوشوں کی حیرت کا باعث بن گئی ہے۔
صمدی کا کہنا ہے کہ کرائسس مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر خانہ بدوشوں کو ضرورت کے موقع پر مدد دینے پر تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں صرف بارش ہوگئی اور اس کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں کے راستے بند ہوگئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ